ابنا: اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی آج ایک اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ اپنے چھ روزہ دورہ بلتستان پر اسکردو پہنچ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق علامہ ساجد نقوی کے استقبال کیلئے مرکزی انجمن امامیہ بلتستان اور شیعہ علماء کونسل، جعفریہ یوتھ اور جے ایس او گلگت بلتستان کے کارکنان بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ سربراہ اسلامی تحریک پاکستان کا اسکردو ایئرپورٹ سے یادگار شہداء تک شہدائے اسلام ریلی کی شکل میں شاندار استقبال کیا جائیگا، جبکہ ڈپٹی کمشنر اسکردو نے 12 اور 13 جون کو علامہ ساجد نقوی کے دورے کے پیش نظر پورے بلتستان میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ ادھر گلگت سے بھی شیعہ علماء کونسل، جعفریہ یوتھ اور جے ایس او کے کارکنان کا ایک وفد صوبائی وزیر دیدار علی اور دیگر علماء کی قیادت میں اسکردو پہنچ گیا ہے۔ علامہ ساجد نقوی اپنے چھ روزہ دورہ بلتستان کے دوران یادگار شہداء پر عظمت شہداء کانفرنس، شہداء کے لواحقین سے تعزیتوں اور تنظیمی اجتماعات سے خطاب کے علاوہ اتحاد امت کانفرنس سے بھی خصوصی خطاب کرینگے۔...../169
ڈپٹی کمشنر کیطرف سے اسکردو میں عام تعطیل کا اعلان
علامہ ساجد نقوی اپنے 6 روزہ دورے پر آج اسکردو پہنچیں گے
11 جون 2013 - 19:30
News ID: 429062
سربراہ اسلامی تحریک پاکستان کا اسکردو ائیرپورٹ سے یادگار شہداء تک شہدائے اسلام ریلی کی شکل میں استقبال ہو گا۔